کراچی: بارش پر مزاحیہ تبصرے اور چٹکلوں کا بازار گرم

کراچی میں بارش جہاں تباہی لائی وہیں انٹرنیٹ پر چٹکلوں کا بازار بھی گرم ہوگیا۔

کراچی کے شہریوں نے اپنی حالت زار کو حِس مزاح کے ذریعے زباں دے دی۔

بارش کے بعد سیلابی ریلے نے جہاں کراچی والوں کو پریشان کیا، وہیں کچھ لوگوں نے اپنے اپنے انداز سے دلچسپ تبصرے بھی کئے
سوشل میڈیا پر کسی نے بارش سے پیدا صورتحال پر طنز کے تیر چلائے تو کسی نے چٹ پٹے چٹکلوں کی بھرمار کردی تو کسی نے ڈوبتے جہاز کی یاد دلائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کسی نے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر رومینٹک موسم انجوائے کرنے کا آئیڈیا دے دیا۔ تو کسی نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے سوئمنگ پول کے مزے اڑائے۔

ہر طوفان سے لڑ کر آفس پہنچنے کا عزم و حوصلہ کوئی ان صاحب سے سیکھے۔