گلوکار شفا اللہ خان روکھڑی انتقال کرگئے

معروف گلوکار شفا اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ آبائی شہر میانوالی میں ادا کی جائے گی۔

معروف گلوکار شفااللہ‎ خان روکھڑی اسلام آباد میں انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع کے مطابق سرائیکی گائیک شفااللہ خان روکھڑی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سےہوا ہے۔

شفا اللہ روکھڑی کی میت کو اسلام آباد سے میانوالی لایا جا رہا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے بہت سے معروف گانے گائے جن میں سے “اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ” ان کی پہنچان بنا تھا