بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بلاک ہونے پر بھی گہری تشویش کا اظہار

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں بارشوں کےبعد کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار۔

بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بلاک ہونے پر بھی گہری تشویش کا اظہار۔

گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان میں مواصلات کی خرابی کے باعث میڈیا کو نقصانات رپورٹ کرنے میں بھی دشواری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے۔ بلاول بھٹو زردرای

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں دیگر امدادی اور بحالی کے محکموں کو بھی فل فور فعال بنائے۔ بلاول بھٹو زردرای

مسافروں کی حفاظت کے لئے شاہراہ قراقرم پر بنی ایک سرنگ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری

شاہراہ قراقرم پر بنی سرنگ کی مرمت کے لئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گر سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ میں سیاحوں اور مقامی افراد کے جانی و مالی نقصان پر گہری تشویش ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

بارشوں سے دیامیر اور دیگر اضلاع میں کھڑی فصلیں اور باغات بھی بہہ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت شہریوں کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ بلاول بھٹو زرداری

ہم حکومت کو گلگت بلتستان کے شہریوں کے دکھوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکن متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری