انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا

مانچسٹر: انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے اہم اوپنر بلے باز جیسن روئے انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مانچسٹر میں ٹریننگ کے دوران جیسن روئے انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے اب تینوں میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انگلش ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کو بحالی فٹنس پروگرام سے گزرنا ہوگا، امید ہے کہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف میچز سے پہلے وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے