ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-21ء کیلئے اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے 6 ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 نئے کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیے جائیں گے جن میں روحیل نذیر اور حیدر علی کے علاوہ انڈر 19ورلڈ کپ کھیلنے والے11 کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بلوچستان کےکھلاڑیوں کی اوسط عمر27، پنجاب اورخیبرپختونخواکےکھلاڑیوں کی اوسط عمر 26 سال ہے جبکہ ناردرن کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر 25 ، سندھ کی 25 اور سدرن پنجاب کی 26 برس ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ہر ٹورنامنٹ کے لیے ایسوسی ایشنز کے کپتانوں اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی کٹگریز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق چھ ہیڈ کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان آج سہہ پہر اسکواڈز کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔