دہاٸی ہے ۔ اپیل ہے ۔ منت ہے

دہاٸی ہے ۔ اپیل ہے ۔ منت ہے ۔

پراٸم منسٹر صاحب کراچی والے ڈوب گٸے ۔ برباد ہوگٸے ۔
جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کو بعد میں پھانسی لگا لینا ۔ فی الحال کراچی کے رہنے والوں کو بچالو ۔ صاحب کراچی والوں کے گھر بار بہہ گٸے ۔ کھانے کا چھوڑیں اب تو انکے پاس پینے کا پانی بھی نہیں ہے ۔ اپنے تکبر ۔ ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر سب سے اپیل کرو کہ امداد کو نکلیں ۔ اپنے وزیروں مشیروں سے کہو اس نا گہانی آفت میں مصیبت ذدہ لوگوں کی دہاٸیاں سن لیں اس سے پہلے کہ رب کریم اپنی مخلوق سے ہونے والے ظلم پرآپ سب کو سزا دیدے۔

کراچی کو آفت ذدہ شہر ہونے کا اعلان کردیں
۔
میڈیا والو رب کریم کے واسطے وزیروں مشیروں کے ٹاک شو کچھ دن بند کر دو ۔ یہ سب ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے ۔ گالم گلوچ کے علاوہ کیا کر رہے ہیں ۔ آپ ان مداریوں کو ڈوبتا کراچی دکھاٶ تاکہ انکو اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت ہو ۔

بلاول تم بی بی کے بیٹے بن جاٶ ۔ بغاوت کردو بابا اور انکلوں کے خلاف ۔ اگر تم میں عقل ہے تو اپنے ساتھ نٸی نسل سے بےداغ نوجوانوں کو ملا کر باہر نکل آٶ ۔ سندھ گورنمنٹ کے لوگوں سے کہہ دو سچ بولیں ۔ بلاول اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔ غریبوں کی آہیں لے ڈوبتی ہیں ۔ خلق خدا کی آہیں سنو اس سے پہلے کہ اللہ کا عذاب سب اہل اختیار کو لے ڈوبے ۔

اے سول سوساٸٹی میں موجود اللہ کے بندو ۔ مصیبت ذدہ لوگوں کے کھانے کا ۔ پانی کا اور بچوں کے دودھ کا بندوبست کردو ۔
اتنا نقصان چھ ماہ کے کورونا سے نہیں ہوا جتنا برسات کے ان پانچ دنوں نے کیا ہے ۔

برگیڈیربشیرآراٸیں