حب ڈیم کو مکمل بھرنے میں صرف 3 فٹ پانی درکار، ہنگامی اقدامات کا فقدان

کراچی: حب ڈیم کو مکمل بھرنے میں صرف 3 فٹ پانی درکار، ہنگامی اقدامات کا فقدان

کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے حب ڈیم میں سطح آب 336 فٹ سے تجاوز کرگئی، واپڈا ذرائع

حب ڈیم کو مکمل طور پر بھرنے میں صرف 3 فٹ کا شمار رہ گیا ہے

دو روز کے دوران حب ڈیم میں 6 فٹ تک پانی آ چکا ہے۔ واپڈا ذرائع

منگل کو دن کے 10 گھنٹوں کے دوران حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید 2 فٹ بلند

رات 8 بجے حب ڈیم کی سطح 336 فٹ سے تجاوز کرچکی تھی، واپڈا ذرائع

کیچمنٹ ایریا سے پانی کے مزید ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں۔

45 کلومیٹر تک پھیلے حب ڈیم میں 339 کی سطح پر ڈیم مکمل طور پر بھر جاتا ہے

339 فٹ پر اضافی پانی ڈیم کے اسپل ویز سے خارج ہونا شروع ہو جاتا ہے

حب ڈیم پر ہنگامی صورتحال نافذ نہیں اور نہ ہی اطراف میں اقدامات کیے گئے، مقامی حکام

اسپل وے سے پہلے اضافی پانی کے اخراج کے ہنگامی گیٹ کی موٹرز کی بجلی منقطع ہے

سالوں سے الیکٹرک کیبل غائب ہے اسے بحال کرنے کی کوئی کوشش نہیں دیکھی گئی۔
محکمہ زراعت کا عملہ حب ڈیم پہنچ چکا ہے مگر ڈیم کا اصل منتظم واپڈا ہے

ہنگامی صورت حال پر قابو پانے کے لیے کوئی مشینری ڈیم پر نہیں پہنچی

ڈیم پانی کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جلد ڈیم مکمل طور پر بھرنے کی توقع