بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، صوبے بھر میں بارش کی صورتحال معلوم کی

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، صوبے بھر میں بارش کی صورتحال معلوم کی

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ کو بارش کے باعث حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات

کراچی سمیت صوبے کے دیگر حصوں میں جاری طوفانی بارش نے 90 سالوں سے زیادہ عرصے کا ریکارڈ توڑ دیا: بلاول بھٹو زرداری

تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے، اِس قدرتی آفت پر سیاست کرنے کے بجائے حالات کو بھتر بنانے میں کردار ادا کریں: بلاول بھٹو زرداری

موجودہ اور اس کے بعد پیدا ہونے والے نقصان کا ایک قوم بن کر مقابلا کرنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری

انسانذات اس طرح کی تباہی پر راتوں رات قابو پانے کی طاقت نہیں رکھتی: بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

وفاقی حکومت کو بھی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اپنا کرادر ادا کرنے کی دعوت دی جائے: بلاول بھٹو زرداری

کیونکہ یہ قدرت کا ایک امتحان ہے، تاکہ قوم اپنے اتحاد اور اجتماعی اقدامات اٹھانے کا مظاہرہ کرے: بلاول بھٹو زرداری

امدادی کاموں میں تیزی لانا ہوگی، ہر شہری کی زندگی ریاست خواہ ہر حکومتی حصے کے لئے اہم ہے: بلاول بھٹو زرداری

ہر قسم کے لیڈرز اپنے سیاسی تضادات اور مفادات ایک طرف رکہیں: بلاول بھٹو زرداری

عوام کو حکومت و امدادی اداروں کے تعاون سے محفوظ بنایا جائے: بلاول بھٹو زرداری

حالیہ بارش نے قریب ایک سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے: بلاول بھٹو زرداری

عوام، ان کی جان و مال اور اثاثوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے: بلاول بھٹو زرداری

لہذا عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے الزام تراشیوں کا سلسلہ اب ختم کرنا چاہئے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان عوام کی مدد کرنا جاری رکھیں: بلاول بھٹو زرداری

وہ لوگ جو بدترین موسم میں بھی صوبے کے طول و عرض میں شہریوں کی امداد کے لیئے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، تعریف کے مستحق ہیں: بلاول بھٹو زرداری

عوام ان کے لیئے دعا کریں کہ وہ اپنی کوششوں کو جاری رکھ سکیں: بلاول بھٹو زرداری

حکومتِ سندھ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے: وزیراعلیٰ سندھ کی پارٹی چیئرمین کو یقین دہانی

سندھ کابینہ کے تمام ممبران اس وقت مشکل میں پھنسے شہریوں کی مدد کرنے کے لئے میدان میں ہیں: مراد علی شاہ