دنیا کے 12 مقبول ترین عالمی رہنمائوں کی فہرست جاری ۔ وزیراعظم عمران خان کہاں کھڑے ہیں؟

مائکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوں تو سب سے زیادہ مقبول شخصیت کا اعزاز امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو حاصل ہے۔

ادارے نے حکمرانوں اور سربراہوں کی مقبولیت کا اندازہ ٹوئٹر پر ان کے بڑھتے فالوؤرز لگایا اور ادارے نے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 12 عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی۔

عمران خان کے فالوؤرز کی تعداد ایک کروڑ سے کم ہے

فہرست کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر فالوؤرز کی تعداد میں سعود عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران خان نے نہ صرف سعودی شہزادے بلکہ برطانوی وزیر اعظم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کو بھی فالوؤرز میں پیچھے چھوڑ دیا۔

یوں عمران خان جہاں ٹوئٹر فالوؤرز میں کئی عالمی رہنماؤں سے آگے ہیں،

وہیں وہ پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہیں جن کے فالوؤرز ایک کروڑ کے قریب ہیں۔

سب سے زیادہ فالوؤرز رکھنے والے حالیہ حکمران

ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوؤرز سب سے زیادہ ہیں۔ فائل فوٹو: اے بی سی
ڈونلڈ ٹرمپ (امریکی صدر) 5 کروڑ 95 لاکھ
نریندر مودی (بھارتی وزیر اعظم) 4 کروڑ 67 لاکھ

نریندر مودی ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ فالوؤرز رکھتے ہیں۔ فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
پوپ فرانسس (مسیحیوں کے روحانی پیشوا) ایک کروڑ 79 لاکھ
رجب طیب اردوان (ترک صدر) ایک کروڑ 36 لاکھ

ترک صدر بھی پاکستانی وزیر اعظم سے آگے ہیں۔ فائل فوٹو: صباح
سشما سوراج (بھارتی وزیر خارجہ) ایک کروڑ 24 لاکھ

جوکو ودودو (انڈونیشیائی صدر) ایک کروڑ 11 لاکھ

انڈونیشیائی صدر کے فالوؤرز بھی ایک کروڑ سے زائد ہیں۔ فائل فوٹو: انڈونیشیا ٹیٹلر
شہزادی رانیا (اردن کی شہزادی) ایک کروڑ 40 لاکھ
محمد بن راشد الکتوم (دبئی کے امیر) 96 لاکھ

شہزادی رانیا کے فالوؤرز ایک کروڑ سے زائد ہیں۔ فوٹو: کوئین رانیا ڈاٹ جے او
عمران خان (وزیر اعظم پاکستان) 94 لاکھ
محمد بن سلمان (ولی عہد سعودی عرب) 73 لاکھ

سعودی ولی عہد پاکستانی وزیر اعظم سے پیچھے ہیں۔

ٹین ڈاؤؤنگ اسٹریٹ (برطانوی وزیر اعظم کا آفیشل اکاؤنٹ) 54 لاکھ
ایمانوئل میکروں (فرانسیسی صدر) 37 لاکھ

فرانسیسی صدر کے فالوؤرز 40 لاکھ سے بھی کم ہیں۔ فائل فوٹو: پولیٹیکو یورپ
پاکستان میں دوسرے نمبر پر مریم نواز ہیں۔

جن کے فالوؤرز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔
پاکستان میں تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

جن کے فالوؤرز کی تعداد 32 لاکھ سے زائد ہے۔

مریم اور بلاول وزیر اعظم سے پیچھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں