شوبز ستارے کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر افسردہ

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد ہونے والی صورتحال دیکھ کر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور مداحوں کو محفوظ رہنے کی بھی تلقین کررہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زیادہ بارشوں کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ ہم پر رحم فرما۔
اداکار فیصل قریشی نے لکھا کہ کراچی میں مسلسل بارش ہورہی ہے، حب ڈیم اوور فلو ہو چکا ہے، براہِ مہربانی اس بارش کو مذاق نہ سمجھیں اپنا اور اپنے لوگوں کا خیال رکھیں
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘

اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ اگر کراچی میں یہی صورتحال رہی تو شہر کو فوج کے نہیں بلکہ نیوی کے حوالے کرنا پڑے گا۔
اداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ کراچی سے موصول ہونے والی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر دل ڈوب رہا ہے، کراچی کی صورتحال پریشان کُن ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’متعدد شہری اپنے گھروں اور سامان سے محروم ہوگئے ہیں، میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہوں