سیریز جیتنے کا موقع تھا مگر چانس مِس کرگئے، اظہر علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کا موقع تھا مگر ہم یہ چانس مِس کرگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے مہمان ٹیم نے جیت لی۔

انگلینڈ کی یہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف دس سال بعد پہلی کامیابی ہے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بارش سب سے بڑی حریف رہی۔

پہلا ٹیسٹ تو انگلینڈ کی جیت کے ساتھ فیصلہ کن رہا لیکن باقی دونوں ٹیسٹ ٹیسٹ میچز جو ساؤتھمٹن میں کھیلے گئے وہ بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگئے۔

تاہم اس حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس میں کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس جیت کا موقع تھا جو مس ہوگیا۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اظہر علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم یہاں سیریز ہارنے یا ڈرا کرنے نہیں بلکہ جیتنے آئے تھے۔

پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہے جس کا آغاز 28 اگست سے ہوگا۔

سیریز کے تمام میچز مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کل پریکٹس کرے گی، پہلا میچ جمعے کو پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا۔