ٹیسٹ سیریز میں اچھا نہیں کھیل سکا جس کا افسوس ہے: بابر اعظم

پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئِنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھا نہیں کھیل سکا جس کا افسوس ہے۔

بابر اعظم نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی مائنڈ سیٹ کا گیم ہے تھوڑا مائنڈ تبدیل کرنا ہوگا، ٹیسٹ کے نتائج سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر علی اچھا کھلاڑی ہے، اچھی پرفارمنس دیکر جگہ بنائی کوشش کریں گے اس کو ساتھ رکھیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ شکست سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں اچھے وکٹ کیپر ہیں، جو وکٹ کیپر ٹیم کیلئے بہتر ہوگا ٹیم میں ایکشن میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے ٹیسٹ سیریز میں اچھی بولنگ اور بیٹنگ بھی کی، ٹی ٹوئنٹی میں سینئر جونئیر کا کمبنیشن بہت اچھا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی کافی بیلنس ہے، 150 سے 170تک کا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔