ایڈمنسٹریٹر بنانے کی پیشکش ہوئی؟ مصطفیٰ کمال نے حقیقت بتا دی

راچی: پاک سرزمین کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مجھے ایک سال کیلئے ایڈمنسٹریٹر بنانےکی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے حوالے خبروں کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ مجھےکراچی کا ایڈمنسٹریٹربنانےکیلئےکوئی تجویززیرغورنہیں، مجھے ایک سال کیلئےایڈمنسٹریٹربنانےکی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرےزمانےمیں بھی مسائل آتےتھےلیکن ایسےنہیں میرے دورمیں شہرمیں جہاں مسئلہ ہوتا تھا ہم وہاں کھڑےہو کر ٹھیک کرتےتھے۔

شہر میں نکاسی آب کے مسائل کا حل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالوں کےاطراف تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے اگر 3نالوں کامسئلہ حل ہوجائےتو90فیصدعلاقوں میں پانی کھڑا نہیں ہوگا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اجلاسوں میں مجھےکسی نےبلایاتھاجس پرمیں گیاتھا، کراچی اوراسلام آبادکےدونوں اجلاسوں میں شریک تھا، مجھ سےکراچی شہرسےمتعلق تجاویزمانگی گئی تھیں