مدنی صدیقی اور کوکب اقبال پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی 2020کے انتخابات میں کامیاب قرار

مدنی صدیقی اور کوکب اقبال پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی 2020کے انتخابات میں کامیاب قرار

مدنی صدیقی اور کوکب اقبال نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی 2020کے انتخابات میں جیت گئے ہیں۔ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے انتخابات کل کراچی میں منعقد ہوئے۔

مدنی صدیقی GM I نیشنل اسٹینڈرڈ کمیٹی کے چیئرمین اور کوکب اقبال بطور وائس چیئر مین تین سال کی مدت2020-22 کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔ مدنی صدیقی پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہیں اور ISO 14001 EMSاورOHSAS 18001 اسٹینڈرڈزکیلئے لیڈ آڈیٹر ہونے کے علاوہ 2009سے NEBOSH IGC بھی ہیں۔ مدنی صدیقی اس ٹیم کے سربراہ ہیں جس نے ایس ایس جی سی کیلئے HSE&QA کے شعبہ میں معیارات ڈیولپ کئے اور 2004سے ایس ایس جی سی سرٹیفائیڈ ہیں۔
مدنی صدیقی پاکستان انجینئرنگ کونسل ہیومن ریسورس کمیٹی کے co-Optممبراور چیئرمین ٹاسک فورس کے ممبر ہیں۔
صدیقی نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو نئی مدت کیلئے منتخب کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں آپ کے اس فیصلے کے مطابق خود کو بہترین ثابت کرنے کی پوری پوری کوشش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اہداف مقرر کرچکے ہیں اورنئے منتخب شدہ اور پرانے عہدیداران کے تعاون سے ان کے حصول کی کوششیں کریں گے۔