حکومت میک ان پاکستان پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک میں برآمدی صنعتکاری کو فروغ دینے کے لیے میک ان پاکستان پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

معیشت بہتر کرنے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات مختلف شعبوں کے برآمدکنندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں پولٹری، چاول، پھل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادویہ سازی اور ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی معیشت اورملازمت پیدا کرنے میں برآمد کنند گان کے کردارکی تعریف بھی کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کی رفتارمصنوعات پر زیادہ توجہ کے ذریعے برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ حکومت برآمدات کوبڑھانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

نواز شریف کو فوراً وطن واپس لانا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دوران ملاقات خدمات سے متعلق برآمدات میں ملکی صلاحیتوں کوزیادہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک قابل ماحول کی فراہمی کے ساتھ سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔

برآمد کنندگان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جولائی 2020 کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ریکارڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد عالمی سطح پرمندی کے بعد برآمدات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کی کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری مصنوعات کو مسابقتی بنانے کے لیے مقامی صنعت کے خام مال پرعائد ڈیوٹیز ختم کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کے لیکویڈیٹی ایشوزکو حل کرنے کے لیے رقم کی واپسی کا نظام ہموار کیا گیا۔