سہانے موسم میں اعجاز اسلم کا ناشتہ سب ہی کو بھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار اعجاز اسلم کا بارش کے موسم میں دیسی ناشتہ سوشل میڈیا پر سب ہی کو بھا گیا ۔

پاکستان کے لیجنڈ اداکار اعجاز اسلم کھانے پینے کے شوقین نظر آ تے ہیں، اعجاز اسلم آئے دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فوٹو شوٹ اور پروجیکٹ سے متعلق تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہی رہتے ہیں جن پر اعجاز اسلم کے مداح اُن پر خوب محبت نچھاور کرتے نظر آ تے ہیں
حالیہ کراچی میں جاری موسلا دھار بارشوں کے دوران اعجاز اسلم نے اپنے مداحوں کے ساتھ اس سہانے موسم میں اپنے ناشتے سے متعلق ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعجاز اسلم کی پلیٹ میں دو انڈے، ایک پراٹھا اور ایک چائے نظر آ رہی ہے ۔

اعجاز اسلم نے اپنے ناشتے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ ’ اس خوبصورت موسم میں اور کون کون چائے کے ساتھ انڈہ پراٹھا کھا رہا ہے ۔‘

اعجاز اسلم کی اس پوسٹ پر متعدد ستاروں کی جانب سے کمنٹ کیے گئے جن میں پاکستانی اداکاری سنیتا مارشل نے اعجاز اسلم کے ناشتے کے انتخاب کو سراہا
پاکستانی گلوکارہ نتاشا بیگ کا اعجاز اسلم کو جوا دیتے ہوئے کمنٹ میں کہنا تھا کہ ’ یہ ایک بہترین کمبنیشن ہے،‘ جبکہ گلوکارہ کومل رضوی نے اعجاز اسلم سے پوچھا کہ ’وہ کب سے پراٹھے کھانے لگ گئے ہیں؟
جس کا جواب دیتے ہوئے اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ وہ ’ روزانہ ہی پراٹھا کھاتے ہیں ، مگر ساتھ میں کیلوریز کے استعمال کا بھی خیال رکھتے ہیں ۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکاراعجاز اسلم نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے مداحوں کی فرمائش پر اُنہیں مزیدار پیزا بنانا سکھا یا تھا، اعجاز اسلم نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھے جس میں پہلے تو وہ پیزا کھاتے نظر آرئے اور پھر بعد میں اپنے مداحوں کو اُسی پیزا کی ترکیب بھی بتائی