محسن حیدر اور نازش جہانگیر ایک ساتھ نظر آئیں گے

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار محسن عباس حیدر جَلد ہی پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ ایک ٹی وی سیریل میں نظر آئیں گے ۔

پاکستانی اداکار، گلوکار، میزبان و رائٹر محسن عباس حیدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے وہ بہت جلد اداکارہ نازش جہانگیر کے ہمراہ ٹی وی سیر یل میں نظر آ ئیں گے
محسن عباس حیدر کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ اپنے ڈرامے کے ڈائریکٹر سہیل جاوید اور نازش جہانگیر کے ہمراہ ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں
نازش اور محسن کے آنے والے ڈرامے کا نام ’ گھمنڈی ‘ بتایا جا رہا ہے جس کے پروڈیوسر پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے کے ڈائریکٹر سہیل جاوید کا کہنا ہے کہ ’ڈرامے کی کہانی اس وقت نہیں بتائی جا سکتی مگر ڈرامے کا ٹیزر بہت جلد نشر کر دیا جائے گا، ڈرامے میں محسن اور نازش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم سب ہی اس ڈرامے سے متعلق بہت پر جوش ہیں
ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر عدنان صدیقی کا محسن عباس حیدر کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ اُن کے خیال میں محسن عباس کی نجی زندگی سے متعلق سب معاملات کو میڈیا پر نہیں آنا چاہیے تھا، یہ ایک بحث ہے جس میں وہ پڑنا نہیں چاہتے ہیں، اُنہیں لگتا ہے کہ لوگ صرف ایسی گپ شپ سے لطف اندوز ہو تے ہیں اور لوگوں کی پریشانیوں سے محظوظ ہوتے ہیں، کوئی بھی کسی کی مدد نہیں کرنا چاہتا ہے
عدنان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ’ اگر آپ کسی شخص کو صرف ذاتی معاملات کی بنا پر موقع نہیں دیتے ہیں جو باصلاحیت ہے اور مواقعوں کے مستحق ہیں تو کیا آپ ایسے لوگوں کو ذہنی مریض نہیں بنا رہے ہیں، اُن کے خیال میں محسن عباس حیدر کو ایک موقع اور ملنا چاہیے ۔‘

واضح رہے کہ گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی گھریلو تنازعات میں گھرنے اور عدالت کی جانب سے سرخرو ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سے اس ڈرامے کے ذریعے واپسی ہو رہی ہے