پاکستان کو پہلا ٹیسٹ میچ ضرور جیتنا چاہئے تھا: شین وارن

آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر شین وارن کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کو پہلا ٹیسٹ میچ ضرور جیتنا چاہئے تھا۔

شین وارن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کوکھیلتا دیکھنا بہت پرجوش لمحہ تھا۔

سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا زیک کرولی کومبارکباد دینا خوش آئند تھا۔
مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں اظہرعلی کے 141 رنز کی مزاحمت سب سے نمایاں تھی، بابر اعظم نے بیٹنگ میں ہمیشہ کی طرح اپنی شاندارکلاس دکھائی۔

انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر اور اب کمینٹری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایشا گوہا نے کہا کہ اظہر علی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا