جیمز اینڈریسن ٹاپ ٹین ٹیسٹ بولر ز میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن ٹاپ ٹین بولر ز میں شامل ہوگئے، جبکہ محمد عباس 13 نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ اوربھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

پاکستان کے بابراعظم کا ٹیسٹ پلیئررینکنگ میں 5واں نمبر برقرار ہے، کپتان اظہر علی 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ، اسٹیورٹ براڈا دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد عباس آٹھویں سے 13 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن نے 12 ویں پوزیشن سے چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے