قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ کراچی میں انتقال کر گئے

وزیر تعلیم و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے سابق وزیر اعلی سندھ و رہنما پی پی پی قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

سید مظفر علی شاہ کراچی میں انتقال کر گئے ہیں اور ان کی میت خیرپور منتقل کی جارہی ہے. سعید غنی

اللہ تعالیٰ مرحوم سید مظفر علی شاہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. آمین سعید غنی

اللہ تعالیٰ سید قائم علی شاہ اور تمام اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین سعید غنی