بلاول بھٹو زرداری دو دن سے مسلسل بارش کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں

بلاول بھٹو زرداری دو دن سے مسلسل بارش کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں: ترجمان بلاول ھائوس
** گزشتہ رات بلاول بھٹو نے جاگ کر گذاری اور پارٹی ذمہ داران کو ہدایت دیتے رہے: ترجمان بلاول ھائوس
** بلاول بھٹو کی نگرانی میں وزیر اعلی و وزرا رات بھر کراچی سمیت ہر شہر میں امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے: ترجمان سریندر ولاسائی
** یہ وقت تنقید کرنے کے بجائے امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا ہے: ترجمان بلاول ھائوس
** کراچی نوے سال کے بعد شدید بارشوں کی زد میں ہے اور مخالفین گھروں میں بیٹھ کر تنقید کے تیر برسا رہے ہیں: ترجمان
** متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے نہ کہ الزامات کی: ترجمان بلاول ھائوس
** سندھ حکومت نے پہلے ہی فلڈ رین ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے: ترجمان
** ایشیا کے کئی ممالک غیرمعمولی بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں: سریندر ولاسائی
**مخالفین اپنی توانائیاں عوام کی تکلیف دور کرنے پر خرچ کریں: ترجمان بلاول ھائوس
** کچھ بھی ہو پیپلز پارٹی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی: ترجمان