جنید خان کا پسندیدہ گانا کون سا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے کراچی کے خوشگوار موسم میں بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بارش کی ہی مناسبت کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں سندھ حکومت پر گانا گاتے ہوئے پُر مزاح انداز میں طنز بھی کیا گیا
گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں ’آج موسم بڑا بے ایمان ہے‘ سُریلی آواز میں گاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم جلد ہی وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے پانی کی طرف نشاندہی کرتے ہیں۔

کھڑکی سے باہر کراچی کا موسم اور حالات دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہاں بھی موسم بڑا بے ایمان ہے لیکن کراچی کی یہ صورتحال ہے۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’کراچی میں خوبصورت موسم ہے لیکن ہم سب کو ساتھ ہی دعا گو ہونا چاہئے کہ سب محفوظ رہیں۔‘

جنید خان نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’بارش والے گانے‘ کا استعمال کرتے ہوئے مداحوں سے اُن کے بارش کے پسندیدہ گانوں کے حوالے سے بھی پوچھا