چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ ملیر اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے.

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ ملیر اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے.

صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ملیر اور ضلع کونسل کے چیئرمینز، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر و دیگر عیدیداران، کمشنر کراچی، محکمہ بلدیات و آبپاشی کے افسران بھی موجود ہیں.

تمام متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے . سید ناصر حسین شاہ

تمام متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے. سید ناصر حسین شاہ

ملیر ندی پر جہاں جہاں پر شگاف پڑے ہیں وہاں محکمہ آبپاشی کو ہدایات دی گئی ہے کہ فوری طور پر وہاں کام کا آغاز کیا جائے. سید ناصر حسین شاہ

جن شگافوں سے پانی کا رساؤ آبادی کو متاثر کررہا ہے ان پر کام کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے. سید ناصر حسین شاہ

کراچی میں بارش کا یہ اسپیل توقع سے کئ گنا زیادہ تھا اور کئ سالوں کا اس بارش نے ریکارڈ توڑ دیا ہے. سید ناصر حسین شاہ

کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں بارشوں کے بعد تمام عملہ اپنے اپنے اضلاع میں عوام کی سہولیات کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں سے سڑکوں پر موجود ہے. سید ناصر حسین شاہ

خود وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صبح ملیر اور ملحقہ علاقوں کے دورے پر تھے اور اب وہ اندرون سندھ اس وقت بھی تمام علاقوں کا دورہ کررہے ہیں. سید ناصر حسین شاہ

سندھ کابینہ کے وزراء، مشیران، پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی اپنے اپنے حلقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کام میں مصروف ہیں. سید ناصر حسین شاہ