ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ 10 سال بعد پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت گیا

پاکستان ٹیم ساؤتھمپٹن ٹیسٹ تو بچانے میں کامیاب ہو گئی لیکن سیریز ایک صفر سے ہار گئی۔ انگلینڈ نے دس سال بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

تیسرے ٹیسٹ میں فالوآن کا شکار پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ بابر اعظم 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے چھ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

ساؤتھمپٹن کا موسم ٹیم پاکستان کے لیے رحمت کا باعث بنا۔ ٹیسٹ کے آخری دن ابتدائی دو سیشن میں تو کھیل ہو ہی نہ سکا۔ چائے کے وقفے کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم میدان میں آئ
جیمز اینڈرسن نے کپتان روٹ کی مدد سے اظہر کو میدان بدر کیا، اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے چھ سو شکار مکمل کر لئے۔ اظہر 31 رنز بنا سکے، اسد شفیق بھی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جب کھیل ختم ہوا اس وقت بابر اعظم کے 63 رنز تھے جبکہ فواد عالم نے اپنے رنز کا کھاتا نہیں کھولا تھا کہ امپائرز نے کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کر دیا۔

سارے دن میں 27 اعشاریہ ایک اوورز کا کھیل ہی ہو سکا۔ پاکستان کی ٹیم چار وکٹ پر 187رنز بنا سکی۔ تیسرا ٹیسٹ تو ڈرا ہو گیا، لیکن انگلینڈ نے دس سال بعد پاکستان کے خلاف سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

267 رنز بنانے والے زیک کرولی مین آف دی میچ جبکہ جوز بٹلر مین آف دی سیریز قرار پائے