ہاکی فائیو ٹورنامنٹ سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ہاکی فائیو ٹورنامنٹ سے قبل کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کاکہنا ہے کہ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ سے قبل میچ آفیشلز، کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے۔

پی ایچ ایف ذرائع نے بتایا کہ ہاکی فائیو ٹورنامنٹ 8 سے 10 ستمبر تک کراچی میں تجویز کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے دوران تمام افراد ایک ہی جگہ اسٹیڈیم میں رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ستمبر میں ہاکی ٹورنامنٹ حکومتی اجازت سے مشروط ہے، ہاکی فائیو میں10سے 12 ٹیموں کی شرکت متوقع ہ