جیمز اینڈرسن 600 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن نے تباہ کن بولنگ کی، اور پہلی اننگز میں پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری اننگز میں پاکستانی کپتان اظہر علی کی وکٹ حاصل کر کے انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ ٹیسٹ میں چھ سو وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر جبکہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے چوتھے فاسٹ بولر بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز 156ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ سب سے زیادہ زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اینڈرسن کا چوتھا نمبر ہے۔

سری لنکا کےمرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے شین وارن کی 708 اور بھارت کے انیل کمبلے کی 619 وکٹیں ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تینوں اسپن بولر ہیں۔