نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کوحتمی شکل دے دی

نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔

‏نیوزی لینڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

‏ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میچز کی تاریخیں اور وینیوز کو حتمی شکل دی جارہی ہے، چاروں بورڈز، حکومت اور دیگر متعلقہ لوگوں سے بات چیت جاری ہے۔

‏انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل سیزن کا آغاز وسیٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ہوگا، ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ سیریز نومبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

‏چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ نے یہ بھی بتایا کہ ٹیموں کو قرنطینہ کے دوران ٹریننگ کی سہولت میسر ہوگی۔