حب ڈیم کے سطح آب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈیم میں 7 فٹ کی گنجائش باقی ہے

حب ڈیم کے سطح آب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈیم میں 7 فٹ کی گنجائش باقی ہے۔ ڈیم بھرنے کی صورت میں اسپل وے سے پانی کا اخراج کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے۔لہذا اسپل وے کے راستے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوجائیں۔ تاکہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ۔