بلاول بھٹو زرداری کا کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کے باعث ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار

مشکل گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari

بارش متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: بلاول بھٹو زرداری

پارٹی کے تمام منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں متاثرین کے مسائل حل کریں، ان کا دکھ بانٹیں: بلاول بھٹو زرداری

پارٹی کارکنان امدادی کاموں میں انتظامیہ سے تعاون کریں، متاثرین کا خیال رکھیں: بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح باہمت و متحد ہے، ہم مشکل حالات میں طاقت بن کر آگے بڑھنا جانتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

یہ وقت الزام بازی کا نہیں بلکہ عوام کو بارشوں کی تباہی سے بچانے کا ہے: بلاول بھٹو زرداری

الزام تراشی کرنے والوں کو نظرانداز کرکے سندھ حکومت اور جیالے خدمت میں مصروف عمل رہیں: بلاول بھٹو زرداری