حاصل بزنجو کا انتقال، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، 12ستمبر کو الیکشن ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن لڑنے کے خواہاں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 27اور28اگست کو جمع کروا سکیں گے ،جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 5ستمبر کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کی طرف سے اپنے کاغذات نامزدگی 6ستمبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کیلئے بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولنگ بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔دوسری طرف تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔


نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میرحاصل بزنجو انتقال ہوگیا تھا ، میر حاصل بزنجو گزشتہ کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔

بتایا گیا ہے کہ میر حاصل بزنجوکی عمر 62 سال تھی۔ واضح رہے مرحوم سینیٹر میر حاصل بزنجو بلوچستان کی قد آور سیاسی شخصیت ہیں، ان کے والد کا نام غوث بخش بزنجو ہے، میر حاصل بزنجو3 فروری 1953ء میں پیداہوئے۔ سینیٹر میرحاصل بزنجو نے 1990ء میں عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پرکامیابی حاصل کرکے عملی سیاست میں قدم رکھا۔ پھر 1997ء میں دوبارہ عام انتخابات میں الیکشن جیت کر دوسری بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
وہ وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ سینیٹر میرحاصل بزنجو جمہوریت پسند اور اصولی سیاست کرنے والے لیڈر تھے، حکمران اور اپوزیشن کی جماعتوں میں ان کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔تمام سیاسی قائدین کا کہنا تھاکہ ملک کیلئے میر حاصل بزنجو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا