ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کے 583 رنز، پاکستان 24 پر 3 کھلاڑیوں سے محروم

ساؤتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی گرفت مضبوط کرلی اور میچ پاکستان ٹیم کے ہاتھوں سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور قومی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

جوز بٹلر اور زیک کراؤلی نے 369 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر قومی ٹیم کی سیریز برابر کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

زیک کراؤلی نے 267 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور جلد بازی میں کھیلتے ہوئے پارٹ ٹائمر اسد شفیق کا شکار بنے۔

جوز بٹلر نے اپنے 150 رنز مکمل کیے اور وہ بھی بیٹنگ آل راؤنڈر فواد عالم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

انگلش کپتان نے پہلی اننگز 583 رنز پر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کی جانب سے فواد عالم، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی 2, 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

پاکستان ٹیم کو دوسرے روز کھیل کے اختتام سے قبل 10 اوورز اور 5 گیندیں کھیلنے کو ملیں۔

اس دوران انگلش تجربہ کار بولر اینڈرسن نے اپنا جادو چلاتے ہوئے شان مسعو، عابد علی اور بابر اعظم کو آؤٹ کرکے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر ہی توڑ دی۔

قومی ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 559 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں