پاکستان پہنچ کر یہ سرپرائز دوں گا۔ سنگر جاوید باجوہ

رپورٹ… صدف رانا لاہور

(مشہور سنگر جاوید باجوہ 18 اپریل اپنی سالگرہ منانے پاکستان آ رہے ہیں) انٹرنیشنل سنگر جاوید باجوہ اپنی سالگرہ منانے کے لیے 18 اپریل تک پاکستان آ رہے ہیں (جیوے پاکستان) سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس سال اپنی سالگرہ ایک مشہور شخصیت کے ساتھ منائیں گے ان مشہور شخصیت کا نام ابھی انہوں نے خفیہ رکھا وہ پاکستان پہنچ کر یہ سرپرائز دینا چاہتے ہیں اور یہ بھی بتایا کے میں اپنی سالگرہ کی تقریب بہت دھوم دھام سے اپنے دوستوں اور فیملی فرینڈز کے ساتھ منانے کے لئے پاکستان آ رہا ھوں کیونکہ میں سلسلہ روزگار کی وجہ سے ملک سے باہر مقیم ہوں اور مجھے اپنے وطن سے اور وطن میں رہنے والے میرے تمام دوستوں اور فیملی ممبران سے بہت محبت ہے اور میں اپنی خوشی سب کے ساتھ مل کے منانا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں