کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی آرگنائزیشن کمیٹی کے ارکان اور سندھ حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات کی

کراچی: کراچی آرگنائزیشن کمیٹی کے سربراہ وقار مہدی نے اجلاس کے شرکاء کو شہرقائد کی صورت حال سے آگاہ کیا

کراچی: اجلاس میں کراچی کی ترقی سمیت شہر قائد کی سیاسی صورت حال پر غور ہوا

کراچی: اجلاس میں شہرقائد میں پی پی پی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی

کراچی: اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے خاتمے کے بعد شہرقائد میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرغور آیا

کراچی: اجلاس میں سرکاری افسران یا سول سوسائٹی کے افراد میں سے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے آپشنز پر بھی غور ہوا

کراچی: ایڈمنسٹریٹرز چاہے سرکاری افسران ہوں یا سول سوسائٹی کے افراد، اچھی ساکھ ہونا ضروری ہے، اجلاس میں اتفاق

کراچی: اجلاس میں شہر قائد کے ایڈمنسٹریٹرز کا کراچی سے تعلق ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا

کراچی: اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی مراد علی شاہ شریک

کراچی: اجلاس میں سید قائم علی شاہ، سعید غنی، تاج حیدر، راشد ربانی، نجمی عالم اور ناصر شاہ بھی موجود

کراچی: اجلاس میں لعل بخش بھٹو، شرجیل میمن، مرتضی وہاب، ساجد جوکھیو، غلام محمد سموں اور خالد لطیف شریک

شہرقائد کی ترقی کیلئے پی پی نے مثالی کردار ادا کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

فطری مسائل کو بنیاد بنا کر اگر شہر وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبات کا سلسلہ چل پڑا تو یہ سلسلہ رکے گا نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی میرا شہر ہے اور مجھے اپنے شہر کی ترقی عزیز ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ کے شہر کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کو کرنے کا حق ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ بھر میں پی پی پی عوام کی جانب سے دئیے گئے اپنے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

لسانیت اور نفرت کی سیاست نے کراچی کو مسائل کا انبار بنانے کی کوشش کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں ملک بھر کی طرح کراچی کے بھی ایک ایک شہری کے ساتھ کھڑا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے مسائل کے حل میں تسلسل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت کراچی شہر میں بہت اچھا کام کررہی ہے، اس کام میں مزید تیزی اور پھیلاؤ کی ضرورت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

————
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو کی ملاقات

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی غلام قادر چانڈیو سے ملاقات کی

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایم پی اے غلام قادر چانڈیو نے نواب شاہ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایم پی اے غلام قادر چانڈیو سے نواب شاہ کے عوامی مسائل سے متعلق بھی استفسار

کراچی: عوامی مسائل کا حل منتخب جیالے نمائندوں کی اولین ترجیح ہونا چاہئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

——–

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب خان سرکی کی ملاقات

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سہراب خان سرکی کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سہراب سرکی نے جیکب آباد کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر سہراب سرکی سے جیکب آباد کے عوام کے مسائل سے متعلق بھی دریافت کیا

کراچی: عوام کے مسائل ہر صورت میں ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

——
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں لائیو اسٹاک و ماہی گیری کے وزیر عبدالباری پتافی سے ملاقات

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن سندھ اسمبلی عبدالباری پتافی کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عبدالباری پتافی نے ماہی گیری و لائیو اسٹاک کے محکموں کی صورت حال سے آگاہ کیا

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عبدالباری پتافی نے گھوٹکی کی سیاسی صورت حال اور عوام کے حالات سے بھی آگاہ کیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: عوام کی خدمت کے کسی پہلو کو فراموش نہ کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عبدالباری پتافی کو ہدایت

——-

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کی ملاقات

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شرجیل میمن کے درمیان سندھ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شرجیل میمن سے حیدرآباد میں قیام امن کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شرجیل میمن کے درمیان حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کے امور پر بھی بات ہوئی