جدہ مین پاکستان کی یوم آزادی کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام

جدہ (امیر محمد خان سے )ٹحریک انصاف نے جدہ مین پاکستان کی یوم آزادی کی ایکنپروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تجریک انصاف کے اراکین اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی اس تقریب کی صدارت عقیل آرائیں نے کی  عقیل آرائیں نے اپنے صدارتی خطاب میں یوم آزادی پر سب کو مبارک بآد دی اور کہا کہ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرضُ وجود میں آیا اور ہم آج عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے عمران خان کی مدبرانہ اور مخلصانہ قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل پر تیزی سے آگے بڑھے گا اور عمران خان تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور عالم اسلام میں ایک منفرد مقام حاصل کریں گے انہوں نے کرونا وائرس میں پاک کیمونٹی کے لئے شاندار خدمات ادا کرنے والوں کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ سے نوازا اور پی ٹی  آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں اور عہدیداروں کو انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد سے نوازا جس میں خصوصی طور پر قاضی الیاس۔ مرزا مدثر۔ شعیب الطاف اسماعیل رضا جبران زمان۔ حمید رمضانی طارق ندیم۔ خواجہ حماد نیاز احمد اکرام اللہ خان۔ ثنا شعیب۔ سارہ قمر نادیہ عثمان حفصہ اور عروج  اور دیگر  عہدیدار اور کارکن شامل تھے۔ 

قاضی الیاس۔ اسماعیل رضا۔ ثنا شعیب۔ سید جبران زمان حمید رمضانی شعیب الطاف طارق ندیم مرزا مدثر نیاز آحمد نزیر چغتائی  ا پنے اپنے خطاب میں یوم آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پی ٹی آئی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا امید ظاہر کی کہ عمرن خان تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے سعودی عرب اور پاکستان روحانی اور لازوال رشتوں میں منسلک ہیں اور انڈیا کے منفی پروپیگنڈہ پر اسکی پر زور الفاظ میں مزمت کی گئی اور کہا گیا کہ الحاقُ پاکستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ اور ایک سال سے نافذ کرفیو ختم کیا اجائے۔س موقع پر یوم آزادی کا بڑا کیک کاٹا گیا اور یوں یہ شاندار اور پر وقار تقریب رات گئے تک جاری رھی۔