انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ہارنے سے بچنا ہے تو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جارہا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جیتنا لازمی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بری خبر یہ ہے کہ آخری ٹیسٹ بھی بارش سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کی فائنل الیون کو ہی برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور سیم کرن کی جگہ جوفر آرچر کو شامل کیا گیا ہے