لندن میں ”اشتعال انگیز“ واک اور پاکستان میں ابال

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادے کے ہمراہ لندن میں واک کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے۔‘

شہباز گل کی ٹویٹ کے مطابق ’انہوں نے مال پانی، بزنس، اولاد، علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔ بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے۔‘

نواز شریف کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر پرانی بحث نئے سرے سے چھیڑ دی۔

صحافی ناصر مغل نے فیس بک پر لکھا کہ ”لندن میں آ کسفورڈ سٹریٹ پر ایک اشتعال انگیز واک۔ پاکستان میں مخبوط الحواس گروہ کے رہے سہے حواس بھی زائل۔ اپنا ہی منہ نوچنے پر مجبور۔“

فیس بک صارف ندیم انجم نے تصویر شیئر کر کے لکھا کہ ”اعصابی کمزوری والے حضرات اس تصویر کو مت دیکھیں۔“

ٹوئٹر پر نواز شریف کی تصویر ریحام خان نے بھی شیئر کی اور تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب طنزیہ سوال اچھالا۔
from-pakistan24.tv-pages