جدہ کی ڈائری ۔۔ امیر محمد خان

پاکستا نی مصنوعات کی بیرون ممالک فروغ کیلئے وزارت تجارت کو متحرک ہونا پڑے گا
پاکستانی آموں نے لذت اور ذائقے میں دیگر ممالک کے آم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے سعودی عرب میں پا کستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں میں بھی پاکستان کا آم مقبول ہے۔ حالیہ کرونا کی وجہ سے پاکستان آم کی تجارت کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔برادر ملک سعودی عرب میں بھی مقامی آبادی میں کئی ممالک کے آم آتے ہیں، مگر اس میں مقبول ترین پاکستانی آم ہے پاکستانی آم کی سعودی عرب میں تجارت کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ پاکستانی وزارت تجارت نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر ممالک میں سفارتی مشن کو فنڈز مہیا کرے تاکہ وہ پاکستانی مصنوعات خصوصی طور پر آم اور کینو کے فیسٹول منعقد کرسکیں،جس میں مقامی تجار کو دعوت دی جائے ، میں نے امریکہ میں بھی دیکھا ہے کہ پاکستانی آم اور کینوں نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں بشمول امریکیوں میں بھی مقبول ہے، مگر افسوس یہ ہے کہ وزارت تجارت پاکستان کو ذرمبادلہ کمانیوالے کاموں میں شائد دلچسپی نہیں رکھتی حال میں آم کی فصل ختم ہو جانے کے بعد ریاض میں آم فیسٹول منعقدہوا، ہر سال جدہ میں بھی فیسٹول منعقد ہوتا ہے مگر اسدفعہ جدہ کو شائد فنڈز ہی فراہم نہیں کئے گئے اسطرح ایک بڑی مارکیٹ کے تجار محروم رہے۔ پاکستانی قونصلیٹ جدہ نے شنید ہے کہ اپنے ”ذرائع “ سے 200 پیکٹ منگا کر قونصل جنرل خالد مجید نے مقامی معروف سعودیوں کو تحفہ بھیجا ہے۔ شائد اس میں سعودی تجار بھی شامل ہوں ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے ٹریڈ مشن کی جانب سے مقامی مارکیٹ میں مینگو فیسٹیول سجایا گیا جس کا افتتاح پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کیا مینگو فیسٹیول میں پاکستانی آموں کی مختلف اقسام کو متعارف کروایا گیا تھا اس موقعہ پر پاکستانیوں کے علاوہ دیگر غیر ملکیوں نے بھی مینگو فیسٹیول میں شرکت کی اور پاکستانی آم کی مختلف اقسام سے لطف اندوز ہوئے اس موقعہ پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے یہاں آموں کے علاوہ دیگر اشیاء اور مصنوعات کو فروغ دیا جاسکتا یے اور پاکستانی پھل خصوصاً آم اپنی لذت اور غذائیت سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ہمیں خوشی ہے کہ ہم سعودی عرب میں جہاں اپنے ہم وطنوں کو آم پہنچا رہے ہیں وہیں پر سعودی بھائیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو۔بھی اس سے متعارف کروا رہے ہیں سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر داہر نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ پاکستانی آم سعودی عرب کی تمام بڑی مارکیٹس میں دستیاب ہو جس کے لئے اقدامات کو اٹھایا جا رہا ہے ۔

ریاض،جدہ، مکہ اور مدینہ میں یوم آزادی کی تقاریب
ریاض میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ نے بھی شرکت کی پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار جمہوری ملک ہے جس کو قائداعظم کی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے اور وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ابھارنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں امیر اور غریب کے فرق کو مٹا کر دو نہیں ایک پاکستان بنایا جا رہا ہے لوگوں کے حقوق کو تحفظ دینے کے لئے ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے تاکہ ملک کے اندر انصاف کا بول بالا ہو اور ملک میں حقیقی طور پر عوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ نے کہا کہ اوورسیرز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اور جس طرح کورونا وائرس کے دوران کیمونٹی ممبران نے سفارت خانے کا ساتھ دیا اس کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاے گا تاہم ہم سب نے ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحالی کہ جانب گامزن کرنا ہے تقریب سے پی ٹی آئی سٹی ریاض کے صدر شبریز اختر مرکزی صدر عقیل آرائیں، نواز ہندل،بخت شیر خان، عبداللہ ملک،سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
مکہ المکرمہ
پاکستان تحریک انصاف مکہ المکرمہ کے بانی قیادت، سینئر رہنماؤں، سابق عہدے داروں و اراکین نے جشن آزادی پاکستان انتہاء جوش و خروش اور عقیدت سے مناء۔ اس موقع پر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور وزیر اعظم عمران خان کی عمر درازی کیلئے دعائیں مانگی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے لاکھوں مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا اور قابض ہندوستانی فوج کے مظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوء دیوار مظلوم کشمیریوں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آء مکہ کے سنیئر رہنما و فوکل پرسن منسٹری آف اوورسیز جناب سید خاقان، جناب محمد زبیر، جناب ایم اسحاق میاں اور جناب عبدالمنان نے وطن عزیز سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور کارکنوں کو متحد رہنے کی تلقین بھی کی۔ اس موقع پر دیارغیر میں موجود وطن کی محبت سے سرشار کارکنان نے جذبہ حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترانہ گا کر لہوں کو گرمایا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج نے فضا پر لرزہ طاری کیا۔ اس وقت نوجوان کارکنان کے جذبات دیدنی تھی ان کے حوصلے آسمان کے بلندیوں کو چھو کر جوش ولولہ، عزم، ہمت و استقامت کا عملی نمونہ پیش کر رہا تھا۔ اس موقع پر کارکنان نے ملی نغمیں بھی گاہے۔ پی ٹی آء مکہ کے سئنیر رہنماؤں نے بی آر ٹی پشاور کے کامیاب افتتاح کے بعد بی آر ٹی کو نقصان پہنچانے والے تخریب کار عناصر کو جلد از جلد پکڑ کر قانون کے کٹہریں میں لا کھڑا کرکے قرارواقعی سزا دینے کا پرزور مطالبہ بھی کیا۔ آخر میں کارکنان کیلئے پی ٹی آی مکہ کے سینئر رہنما جناب محمد زبیر نے ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کر رکھا تھا۔ عشائیہ کے بعد تمام قیادت و اراکین اپنے گھروں کے جانب اس عزم کیساتھ واپس لوٹے کہ عمران خان بہت جلد مافیاز سے یہ جنگ جیت کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے۔

پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب انعقاد.*
مدینہ المنورہ میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب کی صدارت صدر مدینہ منورہ میاں افضل عزیز نے کی. جبکہ مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے سعودی عرب میں متحرک ترین کارکن انجم اقبال وڑائچ صدر ٹائیگر فورس تھے۔ ، مہمانان اعزاز تنویر صدیق خان فوکل پرسن اورسیز منسٹری،ملک امجد اقبال اعوان فوکل پرسن اورسیز منسٹری موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے حصول کے لیے
بے شمار قربانیاں دی گیں، بانی پاکستان اور محسنین پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا.رنگا رنگ پاکستان کی جھنڈیوں اور ملی نغموں نے جشن آزادی کی محفل کو چار چاند لگا دیے باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا اور بچوں کی شرکت نے پروگرام کو مزید رونق بخشی. شرکاہ میں، حاجی خلیل احمد، ابراھیم بخش اور بخش بردران، رانا انعام اللہ، شاہد کنڈی، عمران بھٹی، عبدالمطلب، محمد حسن،اور پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں شامل تھی اور نظامت کے فرائض محمد اسحاق نے سر انجام دیے.آخر میں دیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پاکستان کی بقا اور سلامتی کی دعا کی گئی اور پاکستان کے قومی ترانے پہ پروگرام کا اختتام کیا گیا.
کرسچین ویلفئیر کمیونٹی نے یوم آزادی منایا
پاکستان کرسچین کمیونٹی پاکستان کے قومی دنوں پر بھر پور انداز میں پروگرام کاانعقاد کرتی ہے، پاکستان میں کوئی قدرتی آفات ہوں یا کوئی امدادی مسئلہ یہ کمیونٹی بھر پور انداز بڑھ چڑھ کر وطن عزیز میں ضرورت لوگوں کی مدد میں حصہ لیتی ہے ، اسکے چئیرمین پاسٹر پرویز یوسف جدہ میں کشمیر کمیٹی کے سرگرم ممبر ہیں اور کشمیر پر تقریبات میں پاکستان قونصلیٹ کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔کرونا وباء کی وجہ سے کرسچین کمیونٹی نے محدود پیمانے پر یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس سے پرویز یوسف، جان گلزار، سیائیمن گل،محترمہ کرن طارق، محترمہ ریماء گلزار، اور نسرین قیصر نے اظہار خیال کیااور تحریک آذادی پر روشنی ڈالی، قومی ترانے پیش کئے اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔