سیسی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منصورمعطر ریٹائرہوگئے

کراچی( 18، اگست)سندھ سوشل سیکورٹی کے شعبہ تعلقات عامہ تربیت و تحقیق کے گریڈ18 کے سینئرآفیسر منصور معطر صدیقی 17، اگست2020 کو 60 برس کی عمر میں ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ انہوں نے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز 19 ستمبر1998ء؁ کو سیسی میں ملازمت اختیار کی۔ منصور معطر صحافت کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ معروف براڈ کاسٹر، اسکرپٹ رائٹر اور وائس اوور بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 22سال ادارے کی خدمت کی۔ سیسی میں ملازمت سے قبل منصور معطرکے 2ہزار سے زائد آرٹیکلز اورکالم ملک کے مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کے اعزاز میں ادارے کی جانب سے ایک الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیسی کے وائس کمشنر طارق انور کھوکھر نے ادارے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔

(عاصم ایاز)
ڈپٹی ڈائریکٹر