پرانا گولیمار میں اسٹریٹ لائبریری کے قیام کی اشد ضرورت ہے،کمشنر کراچی توجہ دیں،کامریڈ مجید کا مطالبہ

،

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ادبی حلقوں نے ساحلی شہر کراچی میں اسٹریٹ لائبریریز کے قیام کے سلسلے کو علم کا ایک خاموش انقلاب قرار دیا ہے ،بلوچ سماجی تنظیم کے رہنماؤں نے صدر کے بعد لیاری میں اسٹریٹ لائبریری کے کامیاب کے تجربات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہے ،تنظیم کے مرکزی رہنما ایوب بلوچ،اللہ بخش اور کامریڈ مجید نے کہا کہ مزدوروں کی قدیم ترین بستی پرانا گولیمار میں ایک اسٹریٹ لائبریری کی اشد ضرورت ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں آج سے چالیس سال قبل شاہ عبداللطیف بھٹائی سے منسوب ایک پبلک لائبریری قائم کی گئی تھی جو اس وقت قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی تحویل میں ہے،پرانا گولیمار کے علم دوست نوجوانوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے میں بھی ایک اسٹریٹ لائبریری قائم کی جائے تاک علم کے پیاسے نوجوان اپنی علم کی پیاس بچانے کے سلسلے میں یہاں آسکے،،انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کوپرانا گولیمار کے ٹرانس لیاری پارک میں قائم کیا جاسکتا ہے کیوںکہ یہ وہ پارک ہے جہاں ہزاروں نوجوان اپنے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں آتے رہتے ہیں،