شہید بی بی کے خواب کو سندھ حکومت نے روشن تھر روشن سندھ اور روشن پاکستان کی صورت میں حقیقت کا روپ دیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی ۔ سندھ کے مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے بعد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری دس اپریل کو اسلام کوٹ میں تھرکول پاور پروجیکٹ کا دورہ کرینگے، اور بارہ اپریل کو گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو تھر کول کے پہلے فیز میں 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کو نیشنل گرڈ سے لنک کرنے کی رونمائی کرینگے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تھرکول پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1996میں رکھا تھا۔ شہید بی بی کے خواب کو سندھ حکومت نے روشن تھر روشن سندھ اور روشن پاکستان کی صورت میں حقیقت کا روپ دیا ہے اس افتتاح کی تاریخی اھمیت ہے جو کہ بلاول بھٹو رقم کرنے جا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت شہید بی بی کے مشن پر گامزن ہے ہم اپنی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کو روشن کرینگے تھر کول پورے پاکستان کو روشن کریگا سندھ حکومت کی کارکردگی اور تھر کول منصوبے پر بے جا تنقید کرنے والے آج دیکھ لیں کہ شہید بی بی کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ اور تھرپارکر کے بعد سندھ پنجاب کے بارڈر گھوٹکی شہر میں تاریخی
جلسے سے خطاب کرینگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گھوٹکی سے منتخب ارکانِ اسمبلی، عہدیداران و کارکنان گذشتہ چند روز سے پارٹی چیئرمین کو جلسہ عام منعقد کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں