وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان ان کی جماعت پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آباد کے وائس چیئرمین اور چائل بلڈرز کے سربراہ عبد الرحمن نے کہا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان ان کی جماعت پی ٹی آئی اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد ۔

2 سال کے دوران حکومت نے ملک کی معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے ۔

آنے والے سالوں میں نیا پاکستان تیزی سے ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا ۔
جیوے پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پیارا وطن پاکستان اپنی ترقی و خوشحالی کی نئی منزل کی جانب گامزن ہے اور پچھلے دو سال میں بہت سے مسائل پر توجہ دی گئی ہے کی عمدہ اور اہم اقدامات کیے گئے ہیں جرات مندانہ اقدامات کرنے پر وزیر اعظم عمران خان مبارکباد کے حقدار ہیں انہوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں پاکستان کے عوام کو وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت سے زبردست توقعات وابستہ ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ یہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے آگے لے کر بڑھے گی اور ملک سے کرپشن جیسے ناسور کا خاتمہ ہوگا کرپشن نے ہمارے اداروں اور ہماری معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت چوروں لٹیروں اور کرپٹ عناصر کے خلاف سرگرمی عمل ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے