فوڈ ڈرائیو کرونا متاثرین فیملی کے لئے اہتمام کرنا قابل احسن ہے میں اپنی جانب سے کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئر مین کوکب اقبال اور انکی ٹیم اور خصوصی طور پر میٹرو پاکستان، نیسلے پاکستان شنگریلا فوڈکو اس موقع کے مناسبت سے تعاون کرنے پر مشکور ہوں

رپورٹ
——
صارفین کی نمائندگی تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پاکستان بوائے اسکاؤٹس آڈ یٹوریم بڑی پر وقار تقریب سندھ بوائے اسکاؤٹس، عبد دانی فاؤنڈیشن اسکول، میٹرو پاکستان لمیٹیڈ، نیسلے پاکستان،شنگریلا فوڈز اور لوہو والا لاجسٹک پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی جسمیں مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شلوانی، مہمان اعزازی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈسٹرکٹ ساؤتھ جاوید اکبر ریاض بریگیڈیئر (ر) ملک وقار احمد، نامور سماجی شخصیت محمد عادل میٹرو پاکستان کے ڈائریکٹر عمران فاروقی تھے۔ اور پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے سیکر یٹری اختر میر اس موقع پر کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین کوکب اقبال نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جشن آزادی مناتے ہوئے ہمیں اپنے جان سے پیارے ملک کیلئے کام کرنا ہونگے اس موقع پر پورے ملک میں شہری وزیر اعظم کی ہدایت پر شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں کنزیومر ایسوسی ایشن نے شجر کاری مہم کا آغاز دو سال پہلے کر دیا تھا اور اب اس کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے جشن آزادی مناتے ہوئے ہمیں ان لوگوں کو بھی نہیں بھلانا چاہئے جو کرونا ؤائرس کے نتیجے میں بے روزگار ہوگئے اسلئے آج صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن نے جشن آزادی کے موقع پر فوڈڈائیو کا اہتمام کیا ہے تاکہ ایسی فیملیز کو سپورٹ کیا جاسکے جو ابھی تک روزگار نہ ہونے کے سبب مشکلات کاشکار ہیں۔مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی آمد کے موقع پر سندھ بوائے اسکاؤٹس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اپنے خطاب میں کمشنر کراچی نے کنزیومر ایسوسی ایشن کی سماجی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا گیا کہ جشن آزادی کے موقع پر فوڈڈرائیوایک منفرد تقریب ہے اور اسکی خصوصی بات ہے کہ تقریب میں موجود لوگ حکومت کی دی ہوئی ایس اوپی پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں آزادی کے دن کے موقع پر فوڈ ڈرائیو کرونا متاثرین فیملی کے لئے اہتمام کرنا قابل احسن ہے میں اپنی جانب سے کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئر مین کوکب اقبال اور انکی ٹیم اور خصوصی طور پر میٹرو پاکستان، نیسلے پاکستان شنگریلا فوڈکو اس موقع کے مناسبت سے تعاون کرنے پر مشکور ہوں اور امید ہے اسی طرح یہ کمپنیاں اپنی خدمات کرتی رہینگی انھوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں لوگوں کے تعاون اور اللہ کی مہر بانی سے پاکستان خصوصا سندھ میں کرونا پر نوے سے زائد فیصد پر قابو پالیا گیا ہے مگر ابھی بھی لوگوں کو اپنی احتیاط لازمی کرنا ہوگی مہمان اعزازی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈسٹرکٹ ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کی آمد کے موقع پر بھی اسکاؤٹس کے دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا ڈی آئی جی نے کہا کہ آج یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوکر بہت خوشی ہوئی ہمیں آزادی کی قدد کو سمجھنا چاہئے DIG جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران پولیس نے اپنی بہترین خدمات پیش کی ہیں کرونا کی وجہ سے کئی پولیس آفیسر اور جوان سمیت سینکڑوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہمیں انکی خدمات کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔ ڈی آئی جی (DIG)جاوید اکبر ریاض نے کنزیومر ایسوسی ایشن کی صارفین کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب بہت شاندار اور منظم تقریب میں شرکت کرکے دلی مسرت ہوئی کیونکہ فوڈڈائیو کے موقع پر تقسیم کرتے ہوئے کوئی فوٹو سیشن نہیں کیا گیا۔بریگیڈیئر (ر) ملک وقار احمد ایڈ منسٹریٹرمیمن ہسپتال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کی تقریب اور فوڈڈرائیو کیپ کی کامیابی ہے کہ اس موقع پر کرونا ؤائرس سے متاثرہ فیملیزکیلئے فوڈ ڈرائیوکا اہتمام کیا گیا ہے۔ممتاز سماجی رہنما سید محمد عادل نے کہا کہ مجھے جشن آزادی اور فوڈڈرائیو کی تقریب میں آکر دلی مسرت ہوئی کیپ کے چیئرمین کوکب اقبال اور عبدالمجید عبدانی سبز وائی چیئرمین کیپ کی خدمات ملک کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے جس جزبے کے ساتھ یہ لوگ صارفین کے لئے اپنی خدمات دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں سینئر وائس چیئر مین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان عبدالمجید عبدانی نے کہا کہ صرف دو دن میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا کیونکہ کرونا کے سبب ابھی تک اسکول بند ہیں مگر اس کے باوجود ٹیچرز اور اسٹاف نے مکمل تعاون کرتے ہوئے اس کو رنگوں سے سجادیا بچوں نے جوش و جزبے کے ساتھ پاکستان کی محبت میں ٹیبلو پیش کئے انشاء اللہ اگلے سال بڑے اہتمام کے ساتھ بہت بڑی تقریب منعقد کیا جائے گا اور ہر سال کیپ کیجانب سے فوڈدائیو کا بھی انعقاد کیا جائے گا مہمان اعزازی ڈائریکٹر میٹرو پاکستان عمران فاروقی نے کہا کہ کنزیومر ایسوسی ایشن نے جشن آزادی کے موقع پر فوڈڈائیو کا اہتمام کیا یہ ایک منفرد آغاز ہے میٹرو پاکستان اس سلسلے میں ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھے گا امید کرتا ہوں کہ معاشرہ کی بہتری کے لئے ہم مل جل کر ساتھ کام کریں گے۔تقریب کے موقع پر عبدالمجید عبدانی فاؤنڈیشن اسکول کے طلبہ نے نہایت خوبصورت طریقہ سے ٹیبلو پیش کئے جس کو آڈیٹوریم میں موجود مہمانوں نے جذ بات کے ساتھ پرجوش انداز میں سراہا پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے سیکریٹری اختر میر نے کہا کہ اسکاؤٹس اپنی خدمات پر موقع پرانجام دیتے ہیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہا جاتاہے اس تقریب میں بھی پاکستان بوائے اسکاؤٹس پیش پیش ہیں۔کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے آزادی پاکستان اور فوڈڈائیو کی شاندار تقریب کی ایک منفرد خصوصیت یہ تھی کہ اس موقع پر پاکستان میں پہلی مرتبہ فوڈگفٹ دیتے ہوئے کوئی فوٹو سیشن نہیں کیا گیا تاکہ لوگوں کے جزبات اور انکی انا کو ٹھیس نہ پہنچے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کمشنر کراچی نے مہمان اعزازی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں اعزازی شیلڈ دیں سید تراب علی شاہ نے بھی اعزازی شیلڈ کمشنر کراچی سے وصول کی جبکہ بہترین نظم و ضبط کے ساتھ فوڈ ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا گیا۔