اٹلی: یورپ کا سب سے فعال آتش فشاں پھر سے متحرک

اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعد کئی میٹر کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے
ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔

Sicily کے ساحل کے کنارے واقع 3,350 میٹر کے ایٹناماؤنٹ سے زمین میں آگ اُگلنے اور لاوا بہنے کے مناظر دلکش منظر ترتیب دے رہے ہیں جس سے خارج ہوتی راکھ نے قریبی علاقے کو مکمل طو رپر ڈھک لیا ہے۔