میوزک انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے :عاصم اظہر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں میوزک انڈسٹری کا مستقبل روشن دیکھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ جب نوجوان نسل اپنی میوزک ویڈیو یا گانا شیئر کرتے ہیں۔
انہوں نےاپنا ماضی یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب2012 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت بہت کم لوگ اس طرف آتے تھے اور اپنی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے تھے لیکن اب ہمارے پاس ایسے لوگوں کی ایک فورس بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ آج کل بہت سے نوجوان اس شعبے سے منسلک ہو رہے ہیں
گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں اس شعبے کی ترقی دیکھ رہے ہیں اور اس کی ترقی کے لیے آئندہ برسوں میں بھی اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔