شارع فیصل پولیس کی کارروائی … آئس فروخت کرنے والے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار

کراچی ۔ شارع فیصل پولیس نے منشیات فروشوں بلخصوص شہر کے پوش علاقوں تعلیمی اداروں اور مختلف سماجی تقریبات میں آئس فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کاروائیوں کے تسلسل میں اس گروہ کے دو اہم کارندوں جو کہ اس سلسلے میں انتہائی مطلوب تھے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ گرفتار شدہ ملزمان سے تفتیش کے نتیجے میں حاصل شدہ معلومات کی مدد سے ملزم عباس بلوچ ولد قادر بخش جوکہ شہر میں آئس کا سب سے بڑا اور پرانا ڈیلر ہے کو بمقام رابعہ سٹی اپارٹمنٹس کے مین گیٹ کے نزدیک گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1100 گرام چرس 80گرام آئس اور ایک ضرب پستول معہ تین کارتوس برآمد کرلیا جبکہ اس کے ساتھ دوسرے ملزم رؤف رند ولد حاجی بہادر جوکہ پاکستان اور اومان دوہری شہریت کا حامل ہے منشیات کے معاملات میں دوبئ سے بے دخل ہوا تھا کے قبضہ سے 1120 گرام چرس 90 گرام آئس اور ایک پستول بمعہ دو راؤنڈ برآمد کرلیا۔ دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کے خلاف تفتیش جاری ہے جس کے نتیجے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔