سی پی ایل سی نیبرہوڈ کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری

سی پی ایل سی نیبرہوڈ کی جانب سے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشیوں کو ایک سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بعض لوگ ہوم افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا نام لے کر لوگوں کے گھروں پر جا کر ان سے شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے شناختی کارڈ مانگتے ہیں اور پھر گھروں میں لوٹ مار کرتے ہیں ۔لہذا ایسے لوگوں سے ہوشیار رہا جائے اور انہیں اپنے گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اگر کوئی ایسی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر سی پی ایل سی کو دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں