چیف سیکریٹری کی گاڑی میں آگ لگ گئی

آگ کے باعث گاڑی پوری طرح جل گئی البتہ بروقت گاڑی سے نکلنے کے باعث چیف سیکریٹری کو نقصان نہیں پہنچ
چیف سیکریٹری کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس میں چیف سیکریٹری محفوط رہے۔


پولیس کے مطابق چیف سیکریٹری لاہور سے اسلام آباد آئے تھے جہاں زیرو پوائنٹ کے قریب ان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث گاڑی پوری طرح جل گئی مگر بروقت گاڑی سے نکلنے کے باعث چیف سیکریٹری کو نقصان نہیں پہنچا۔
ولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔ البتہ اب اس حوالے سے مزید تحقیق کی جارہی ہے کہ آیا اس معاملے میں کوئی شک و شبہ تو نہیں ہے۔
urdupoint-report