پرنس مُحی الدین بلوچ کی زیر صدارت اجلاس

شاہی محل قلات:

پرنس مُحی الدین بلوچ کی زیر صدارت اجلاس مُنعقد ہوا، اجلاس میں خان احمد یار خان مرحوم، اور خان داوئود خان مرحوم کے خاندان کے افراد نے شرکت کی اور خان سلیمان دائود کے فرزند پرنس محمد خان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کا عنوان تھا: حالیہ مُلکی حالات اور بلوچستان کی پسماندہ صورتحال اور دہشت گردی کے مساہل، اور خان آف قلات خان سلیمان داؤد بلوچ کی پاکستان واپسی سے مُتعلق بھی سوچ و بچار کیا گیا، اس طرح کے اجلاس ہونا ایک اچھی روایت ہے اور پرنس محی الدین بلوچ نے تمام شرکا کی تجاویز اور شرکت پر شُکریہ ادا کیا،
شُبعہ نشر و اشاعت