چین میں رنگا رنگ ٹارچ فیسٹیول پر ایکروبیٹکس شو کا انعقاد

چین میں رنگا رنگ ٹارچ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر ایکروبیٹکس شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر کرتب بازوں کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چین کے صوبے Guizhou میں سالانہ ٹارچ فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والے اس دلچسپ ایکروبیٹکس اور روایتی ڈانس شو میں چین سے تعلق رکھنے والے ماہر کرتب بازوں نے حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں عملی مظاہرہ کیا۔
ماہر ایکروبیٹس کی ٹیموں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے ایسے شاندار کمالات دکھائے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے جبکہ کرتب بازوں کی ایکروبیٹک اسٹنٹ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس نے شائقین کو ایسا حیران کیا کہ وہ داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس روایتی ٹارچ فیسٹیول میں جہاں ایکروبیٹس نے حیرت انگیز کرتب پیشکیے وہیں فیسٹیول میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مشعلیں تھامے میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔