انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔ہفتے کو دن بھر بارش ہوتی رہی اور چائے کے وقفے کے بعد امپائروں نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔میچ میں تین دن بعد پہلی اننگز مکمل نہیں ہوسکی ہے اس لئے اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ میچ غیر فیصلہ کن رہے گا۔جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بھی مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ تین وکٹ سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 223 رنز پر 9 وکٹ پر بنائے تھے۔۔ اس وقت کریز پر محمد رضوان اور نسیم شاہ موجود ہیں۔قبل ازیں دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہوا مگر خراب روشنی کی وجہ سے پورے دن میں صرف 40اعشاریہ دو اوورز ہوسکے۔ تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔محمد رضوان پانچ چوکوں کی مدد سے 60 کے انفرادی ا سکور کے ساتھ نمایاں رہے اور اس وقت ان کے ساتھ نسیم شاہ موجود ہیں۔